حیدرآباد۔17۔فروری(اعتماد نیوز)پارلیمانی اجلاس میں پیپر اسپرے کے ذریعہ
دھوم مچانے والے لگڑا پاٹی راج گوپال آج نئی دہلی میں اے پی این جی اوز کے
جلسہ عام میں دوران خطاب جذبات سے مغلوب ہوگئے اور انکے آنکھوں
سے آنسو نکل
گئے۔انہوں نے اس وقت کچھ دیر تک اپنی تقریر کو روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ
انہیں تعصب کی بنیاد پر اجلاس سے اخراج کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس
جلسہ عام میں عوام کو دہلی آنے میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا